Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس دہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام

ملزم کی جانب سے کیس واپس لینے کے لئے دھمکیاں دی جارہی ہیں، آئی جی سندھ نوٹس لیں، متاثرہ خاندان
شائع 05 دسمبر 2024 07:28pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

**پولیس دہرے قتل کے ملزم سکندر کو گرفتارکرکے شامل تفتیش نہ کرسکی **

21جولائی کوجھگڑے کے دوران ملزم نے سسر زبیراور بیٹی نورکوقتل کیا تھا، نانا اورنواسی کے قتل کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں ملزم سکندر کے خلاف درج کیا گیا۔

متاثرہ خاندان نے الزام لگایا ہے کہ تفتیشی افسرشوہرکوگرفتارکرنے کے بجائے ہم سے اس کی لوکیشن مانگتا رہا اورپولیس کی سستی سے ملزم عدالت سےضمانت قبل ازگرفتاری کراکےغائب ہوگیا۔

مردان : گھریلو تنازعے پر شوہر کی فائرنگ، بیوی اور کمسن بیٹا قتل

کراچی میں دہرے قتل کیلئے اجرتی قاتل جمرود سے لائے جانے کا انکشاف

عدم پیشی پرعدالت نے ملزم کے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرکے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالتی حکم پرمقدمے میں قتل کی دفعہ 302بھی شامل کردی عدالتی احکامات کے باوجود ملزم کو گرفتارنہ کیا جاسکا۔

متاثرہ خاندان نے الزام لگایا کہ ملزم کی جانب سےکیس واپس لینے کے لئے دھمکیاں دی جارہی ہیں آئی جی سندھ صورتحال کا نوٹس لیں،ملزم سکندر کو گرفتار کرائیں۔

Karachi Police