Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

مدارس رجسٹریشن بل صدارتی دستخط بغیر واپس، آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس متوقع

مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن بل پر بھی بحث کی جائے گی
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2024 02:44pm

صدرمملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا جس کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات میں مدارس رجسٹریشن بل پر صدرکے دستخط نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حکومتی حلقوں میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلانے پر غور جاری ہے اور مشترکہ اجلاس میں مدارس بل پر بھی بحث کی جائے گی۔

اجلاس میں مدارس رجسٹریشن بل جو 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر دونوں ایوانوں نے منظور کیا تھا، صدر مملکت نے بل پر دستخط کیے بغیر واپس بھجوایا۔

ذرائع کے مطابق از سرِنو منظوری کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا ضروری ہے، مجوزہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی اہم قانون سازی زیر غور آسکتی ہے۔

اسلام آباد

National Assembly

parliment joint session