Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
14 Rajab 1446  

بیرونی سرمایہ کاروں کی طرح اپنے سرمایہ ماروں کو بھی سہولیات دیں گے، سرفراز بگٹی

کاروباری افراد کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرسکتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2024 05:35pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کی طرح اپنے سرمایہ کاروں کو بھی سہولیات دیں گے، یہ بات انہوں نے بلوچستان میں سرمایہ کاری اورکاروبار کے مواقع’’ کے موضوع پرمنعقدہ سیمینار سے کہی۔

انہوں نے کہا سوچنا ہوگا کہ بلوچستان کو کیسے آگے لے کر جایا جائے۔ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، سرمایہ کار ملکی ترقی میں سرمایہ کاری کریں سرمایہ کاری ہی بلوچستان کو آگے لے جا سکتی ہے۔

بلوچستان میں ملٹری آپریشنز کی ضرورت نہیں، سرفراز بگٹی

بلوچستان میں احتجاج کے نام پر بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ کاروباری افراد کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرسکتے ہیں،آپ ہمارے ساتھ آئیں 5ہزار نہیں 10ہزار ایکٹر زمین دینگے،بیرونی سرمایہ کاروں کی طرح اپنے سرمایہ کاروں کو بھی سہولیات دینگے۔

بلوچستان