Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

درپیش قانونی چیلنجز کی وجہ سے کمیشن کی ذمہ داری ادا نہیں کرسکتا، عمر ایوب کا اسپیکر کو خط
شائع 03 دسمبر 2024 10:45pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

عمر ایوب نے اپنی جگہ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا ہے، اور اس حوالے سے انہوں نے اسپیکر ایاز صادق کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

علی امین گنڈاپور کی پارٹی رہنما کو گالیاں بکنے کی مبینہ آڈیو وائرل

عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ درپیش قانونی چیلنجز کی وجہ سے کمیشن کی ذمہ داری ادا نہیں کرسکتا۔

انہوں نے لکھا کہ ادارے کے مفاد میں ہے میں کسی اور کو اپنی جگہ نامزد کروں، جو اپنی تمام توجہ اس اہم رول پر ادا کر سکے، میرا استعفیٰ جلد منظور کرکے بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا جائے۔

بشریٰ بی بی نے ٹھیک کیا یا غلط، علیمہ خان نے جواب دے دیا

گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے بدل دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ سے شبلی فراز کی جگہ علی ظفر مستقل طور پر جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے، جبکہ عمر ایوب کی جگہ بیرسٹر گوہر یا لطیف کھوسہ میں سے کوئی ایک پارٹی نمائندگی کیلئے چنا گیا تھا۔

ذوالفقار بھٹو کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی قتل کا مقدمہ درج

خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ سے قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو جوڈیشل کمیشن میں شامل کیا گیا تھا۔

umar ayub

judicial commission