Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا پیس فل اسمبلی پبلک آرڈینینس سےمتعلق بڑا فیصلہ

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے متنازع صدارتی آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا فل کورٹ نےآرڈیننس معطل کرنے کا حکم جاری کیا
شائع 03 دسمبر 2024 11:31am

مظفرآباد آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں قائم فل کورٹ بینچ نے حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے متنازع صدارتی آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا۔

آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم جسٹس خواجہ نسیم اورجسٹس رضا علی خان پر مشتمل فل کورٹ بینچ نے آج پیس فل اسمبلی پبلک آڈر آرڈیننس کے خلاف دائر اپیلوں کی۔

سپریم کورٹ نے آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کو آئین اور قانون کے مطابق قرار دیئے جانے سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کیا۔

اپیلوں پر کارروائی کے دوران وکلاء کی جانب سے راجہ سجاد خان ایڈووکیٹ جبکہ بار کونسل کی جانب سے امجد علی خان ایڈووکیٹ دلائل دیئے۔

سپریم کورٹ نے ابتدائی سماعت کے دوران اپیلیں باضابطہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے صدارتی آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کیا۔

عوامی ایکشن کمیٹی نے متنازع صدارتی آرڈیننس کے خلاف 5 دسمبر کو آزاد کشمیر بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

Azad Kashmir cabinet

Jammu and Kashmir