Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

اسلام آباد احتجاج کے بعد ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ، جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام

چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں جوائنٹ ٹاسک فورس دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2024 12:53am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

اسلام آباد احتجاج کے بعد ریاست پاکستان کے خلاف مذموم پروپیگنڈا کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی شناخت کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی۔

وزیراعظم کے احکامات کے تحت چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں 10 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ٹاسک فورس میں دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔

حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ریاست پاکستان اورسیکیورٹی فورسز کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا جاری ہے، شرپسند عناصرسیکیورٹی فورسز کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

بین الملکی تعلقات کی بہتری کیلئے ثقافتی سفارت کاری اہم ہے، اسحاق ڈار

پروپیگنڈے کا مقصد مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ملک میں انتشار پھیلانا ہے، جوائنٹ ٹاسک فورس حالیہ احتجاج کے پیش نظرجھوٹا پروپیگنڈا کرنیوالے عناصر کی نشاندہی کرے گی۔

جوائنٹ ٹاسک فورس آئندہ 10 دنوں میں اپنی سفارشات مرتب کرکے حکومت کوپیش کرے گی۔

paksitan

PM Shehbaz Sharif