خواتین اساتذہ اور طالبات کے ساتھ زیادتی کی ویڈیوز بنا کر بیرون ملک فروخت کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار
پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں نجی اسکول کے پرنسپل کی جانب سے خواتین اساتذہ اور طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، ملزم زیادتی کی خفیہ کیمرے سے وڈیوز بھی بناتا اور بیرون ملک فروخت کرتا تھا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے پر شیخوپورہ کے بی ڈویژن پولیس حرکت میی آئی اور چھاپہ کر ملزم پرنسپل ارسلان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
نجی اسکول مرزا ورکاں روڈ پر کرایہ کی عمارت میں تھا، واقعہ سامنے آنے کے بعد مالک نے عمارت فوری طور پر خالی کرالی ہے، جبکہ علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں، زیادتی کا شکار متاثرہ خواتین سے رابطے کرنے کے لیے ٹیمیں پولیس نے تشکیل دے دی گئی ہیں۔
Comments are closed on this story.