Aaj News

اتوار, دسمبر 01, 2024  
28 Jumada Al-Awwal 1446  

بارش اور برفباری کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

کراچی میں دن کے اوقات میں موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
شائع 01 دسمبر 2024 09:43am

ملک کے بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ کئی شہروں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن کے اوقات میں موسم بدستور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھو ہار میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

مری، گلیات میں رات کے اوقات میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، خیبرپختونخوا میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں بارش سے موسم مزید سرد، برفباری کے باعث راستے بند، سیاحوں کو روک دیا گیا

پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں اسموگ اور دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، اس کے علاوہ وادی کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جس سے سردی کی شدت مزید بڑھے گی۔

کراچی میں دن کے اوقات میں موسم بدستور گرم رہے گا

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن کے اوقات میں موسم بدستور گرم رہے گا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی شہر کا فضائی معیار مضر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 199 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

karachi weather

Met Office

Rain

rainy weather

Rain prediction

snow fall

KARACHI HOT WEATHER