Aaj News

جمعہ, نومبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Awwal 1446  

محبت کی خاطر مقبوضہ کشمیر سے ایل او سی عبور کرکے آزادکشمیر آنیوالی لڑکی گرفتار

فاطمہ نے 24 نومبر کو آزاد کشمیر کے ایک لڑکے کی جانب سے شادی کے وعدے پر کنٹرول لائن عبور کی
شائع 29 نومبر 2024 08:19am

مقبوضہ کشمیر سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرکے آزاد کشمیر پہنچنے والی لڑکی فاطمہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ گاؤں کیرنی میں پیش آیا، جہاں فاطمہ کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کہوٹہ پولیس نے کارروائی کی۔

فاطمہ نے 24 نومبر کو آزاد کشمیر کے ایک لڑکے کی جانب سے شادی کے وعدے پر کنٹرول لائن عبور کی اور پونچھ پہنچ گئی۔ گرفتار لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ کنٹرول لائن عبور کرنے کے بعد عمران، جو اس کے بھائی کے ساتھ بیرون ملک ملازمت کرتا ہے، اسے اپنے گھر لے آیا۔ فاطمہ نے کہا کہ وہ اکثر عمران سے فون پر بات کرتی رہتی تھی۔

پولیس نے فاطمہ کے ساتھ مقامی نوجوان عمران کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ عمران پر کنٹرول لائن عبور کرانے اور لڑکی کو والدین کی مرضی کے خلاف شادی پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دونوں کی رہائی اور حوالگی کے لیے اہلخانہ نے مجسٹریٹ کے پاس درخواست دائر کر دی ہے۔

azad kashmir