سردی آتے ہی شہر یو ں نے سستے بازاروں کا رخ کرلیا
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ننکانہ صاحب میں سستا بازار کی دکانیں سج گئیں،خریدار سستے بازار میں بھی مہنگائی کاشکوہ کررہے ہیں۔
سردی آتے ہی شہر یو ں نے سستے بازاروں کا رخ کرلیا , لیکن سستےبازار میں مہنگاٸی کی وجہ سے ملبوسات اور دیگر اشیاء بھی شہریوں کی دسترس سے باہر ہو گئی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سستے بازار اب صرف نام کے ہی سستے ہیں یہاں سے بھی چیزیں مہنگی مل رہی ہیں.
سستے بازار میں خریداروں کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی مہنگاٸی کا رونا روتے نظر آتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے پہلے کی نسبت اس سال ہمیں مال مہنگا ملا ہے اس لٸے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے خریدار بہت کم ہیں۔
بازار سستا ہو یا مہنگا سردی کی موجودہ لہر سے محفوظ رہنے کے لٸے خریداری کرنا لوگوں کی مجبوری ہے جس کا دکاندار بھرپور فاٸدہ اٹھاتے ہیں
Comments are closed on this story.