محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 23 سینٹی گریڈ ہے، شہر کا کم از کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مشرق سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر آگیا، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 184 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
گلشن اقبال کراچی سے آلودہ ترین علاقوں میں پہلے نمبر پر ہے، گلشن اقبال میں آلودگی کے ذرات 273 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے۔
شارع فیصل روڈ کراچی میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے، شارع فیصل روڈ پر آلودگی کے زرات 231 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے جبکہ 100 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔
Comments are closed on this story.