کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی، دن میں موسم کیسا رہے گا؟
کراچی میں موسم تبدیل ہوگیا، جس کے بعد صبح سویرے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں دن میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شمالی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی شہر کا فضائی معیار خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دسویں نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 154 پرٹیکیلیویٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اورسرد رہے گا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، اسی طرح پنجاب کے بیشترعلاقوں میں اسموگ اور دُھند رہے گی جبکہ سندھ ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لیہ میں درجہ حرارت منفی 07 اور اسکردو میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ یا گیا۔