Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو مئی کے 8 مقدمات، عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی درخواست پر پڑی پیش رفت

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے اس معاملے کی سماعت ک
شائع 23 نومبر 2024 01:08pm

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے درخواست انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کی گئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں 27 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے اس معاملے کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر 27 نومبر کو دلائل مکمل کریں گے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی۔ پراسیکیوٹر رانا آزر نے اس درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فوجداری مقدمات میں جلد سماعت کی درخواست دائر نہیں ہو سکتی۔

اطلاعات کے مطابق اس معاملے کی مزید پیش رفت کے لیے 27 نومبر کی تاریخ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

imran khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail