Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری

جسٹس وحید خان نےدرخواست پر تحریری حکم جاری کیا
شائع 23 نومبر 2024 12:58pm

ججز کیخلاف مبینہ نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کارروائی کیلئے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس پر مزید کارروائی فروری 2025 کے آخری ہفتے میں ہوگی، ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خرم کیمطابق درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل کے مطابق وزیراعظم کو کارروائی سے استثنی حاصل ہے اور وزیراعظم کیخلاف فوجداری کارروائی نہیں ہوسکتی۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ درخواستگزار کے وکیل اس نقطے پر تیاری کی مہلت طلب کی ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ وہ اس وقت بیرون ملک ہے، درخواستگزار نے کارروائی تین ماہ تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل کے لیے طلب کیے تھے۔

عدالت نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے خلاف درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے، پچھلی بار ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اس معاملے پر معاونت کی یقین دہائی کرائی تھی۔

PM SHAHBAZ SHARIF