کراچی میں تیسرے روز بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے، محکمہ موسمیات
شہر قائد میں آج بھی تیز دھوپ کے ساتھ دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا جبکہ شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ائیرکوالٹی انڈیکس کی رو سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دسویں نمبرآگیا ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 155 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے، شمال مشرق سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
karachi weather
hot and dry weather
مقبول ترین
Comments are closed on this story.