سوات : فائرنگ سے پاکستان زندہ باد موومنٹ کے رہنما اعجاز پشتون جاں بحق
سوات کی تحصیل مٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان زندہ باد موومنٹ کے ڈویژنل صدر اعجاز پشتون جاں بحق ہوگئے ہیں ، واقعہ میں ان کی سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ پیوچار میں نامعلوم افراد کی کار پرفائرنگ سے پاکستان زندہ باد موومنٹ ملاکنڈ ویژن کے صدر اعجاز پشتون جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعہ میں اعجاز پشتون کی سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگئے ، ملزمان واردات کے بعد فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پولیس اورمقامی لوگوں نے لاش اورزخمیوں کو مٹہ اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اعجاز پشتون امن کمیٹی کے ممبر، ویلج کونسل کے چیئرمین بھی تھے، وہ ڈویژن بھر میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کی ریلیوں کی قیادت کرتے تھے۔
Comments are closed on this story.