تربت : مدرسہ مہتمم مفتی شاہ میر پر قاتلانہ حملہ ، بال بال بچ گئے
کالعدم تنظیم کی جانب سے مہتمم مدرسہ جامعہ التوحید کو بار دھمکیاں دی گئی تھیں
بلوچستان کے شہرتربت میں مدرسہ جامعہ التوحید کے مہتمم مفتی شاہ میر پر قاتلانہ حملہ کیا ہے ، تاہم وہ فائرنگ سے بال بال بچ گئے،گولیاں لگنے سے تین طلبہ زخمی ہوگئے، اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بلوچستان کے شہرتربت میں مہتمم مدرسہ جامعہ التوحید مفتی شاہ میر پرمسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی ، تاہم وہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔
فائرنگ کے واقعہ میں مدرسے کے تین طلبہ زخمی ہوگئے ہیں ، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ، واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے مفتی شاہ میر کو متعدد بار دھمکیاں دی گئی تھیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.