اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کیس، شوہر نے میڈیکل ریکارڈ چیلنج کردیا
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ اداکارہ نرگس کے شوہر ماجد بشیر نے میڈیکل ریکارڈچیلنج کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ نرگس کے شوہر ماجد بشیر نے عدالت میں نرگس کے میڈیکل ریکارڈ کو چیلنج کرتے ہوئے اسے بوگس قرار دیا ہے۔
شوہر نے اداکارہ نرگس پر تشدد کیوں کیا؟ ایف آئی آر میں سنگین الزامات
اس معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ماجد بشیر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے نرگس کی چوٹوں کے معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔
تحریری حکم کے مطابق عدالت نے ہدایت دی ہے کہ میڈیکل بورڈ مدعیہ نرگس کیے زخموں کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے۔
دوسری جانب نرگس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کا میڈیکل قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جاچکا ہے۔
Comments are closed on this story.