پاکستانی اداروں کی بڑی کارروائی، 100 ملین ڈالر کی منشیات پکڑی گئی
دو کشتیوں میں 871 کلو چرس اور 91 کلو کرسٹل اسمگل کی جارہی تھی
انسداد منشایات کے ادارے اے این ایف اور میری ٹائم سیکیورٹی نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کراچی سے 100 ملین ڈالر مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
اے این ایف حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر شمالی بحیرہ عرب میں آپریشن کیا گیا، جہاں دو کشتیوں میں 871 کلو چرس اور 91 کلو کرسٹل اسمگل کی جارہی تھی۔
اے این ایف حکام نے بتایا کہ مشترکہ ٹیموں کی جانب سے کشتیوں کا پیچھا کیا گیا تو منشیات فروش ایک کشتی چھوڑ کر دوسری میں فرار ہوگئے۔
حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی قیمت 27 ارب روپے سے زائد ہے۔
ANF
Maritime Security
Drugs Busted
مقبول ترین
Comments are closed on this story.