Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب گھر میں لگنے والی آگ نے قریبی فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا

کیمیکل کی آگ کے باعث دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں، فائر بریگیڈ حکام
شائع 17 نومبر 2024 05:18pm
Huge fire in Karachi - Breaking - Aaj News

کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے معین آباد لاسی پاڑا میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب گھر میں لگنے والی آگ نے فائبر ٹنکی بنانے والی فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ ایک گھر میں سلنڈر بلاسٹ سے لگی، جس نے ساتھ ہی موجود فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے فوم کے زریعے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔ لیکن آگ نے شدت اختیار کرلی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اس کے بعد مزید فائر ٹینڈرز طلب کر لئے گئے۔ کارخانے میں کیمیکل موجود تھا، کیمیکل کی آگ کے باعث دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں۔

رسکیو حکام کے مطابق مجموعی طور پر آگ بجھانے میں چھ گاڑیوں نے حصہ لیا، عوام کی بڑی تعداد جمع ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا، آتشزدگی کے باعث کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Karachi Fire