Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: چور پولیس افسر کی سرکاری گاڑی لے اُڑے

صبح پولیس افسر نے کھڑکی سے دیکھا تو گاڑی اپنی جگہ موجود نہیں تھی
شائع 17 نومبر 2024 03:59pm
Police officer’s car stolen in Karachi - Breaking - Aaj News

کراچی میں سچل کے علاقے مخدوم بلاول ولیج سے پولیس افسر کی سرکاری گاڑی چوری کر لی گئی۔

سرکاری گاڑی چوری ہونے کا مقدمہ سچل تھانے میں پولیس افسر راجہ امتیاز علی کی مدعیت میں درج کیا گیا، پولیس افسر راجہ امتیاز علی سی ٹی ڈی میں لیگل ڈپارٹمنٹ میں تعینات ہے۔

تاجروں نے جیب کتروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

سچل پولیس کے مطابق پولیس افسر کے سرکاری گاڑی مخدوم بلاول ولیج میں ان کے گھر کے باہر پارک تھی، صبح پولیس افسر نے کھڑکی سے دیکھا تو گاڑی اپنی جگہ موجود نہیں تھی۔ پولیس افسر کی گاڑی نامعلوم ملزمان چوری کرکے فرار ہوگئے۔

کراچی: تاجر سے 60 لاکھ روپے مالیت کے آئی فون لوٹ لیے گئے

واردات کا مقدمہ درج کرکے گاڑی کی تلاش شروع کر دی گئی۔

karachi

Police Officer Car Stolen