پی ٹی آئی کی مقامی قیادت میں اختلافات، 24 نومبر مارچ قریب آتے ہی استعفے آنا شروع
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنماؤں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے مؤثر اقدامات نہ اٹھانے پر مقامی رہنما ناراض ہیں، پی ٹی آئی کے دو عہدیدار مستعفی بھی ہوگئے ہیں۔
پشاور ایسٹ کے جنرل سیکرٹری تقدیر علی اور نائب صدر جان خالد اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی نے مطالبات میں افغانستان سے متعلق بڑی شرط شامل کرلی
تاہم دونوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفے پیش کئے۔
تقدیر علی کا کہنا ہے کہ ورکرز کو ہمارے استفعے سے راستہ ملے گا، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
پاکستانی حکومت کا عمران خان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا ارادہ نہیں، برطانوی وزیر خارجہ
پی ٹی آئی کے ضلعی ترجمان رحمان سدیس کا کہنا ہے کہ تقدیر علی اور جان خالد نے قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا، دونوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استفعے دئے۔
Comments are closed on this story.