Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھانجوں نے ماموں کا کان اور مونچھیں کاٹ دیں ، ناک کاٹنے کی کوشش

معمولی گھریلو تنازعہ پر سگے بھانجوں نے غلام محمد موسانی پر حملہ کیا، بھائی
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2024 10:34pm

روجھان کے علاقے میں معمولی تنازعہ پر بھانجوں نے سگے ماموں کا کان اورمونچھیں کاٹ دیں ، ناک کاٹنے کی بھی کوشش کی گئی ، شورمچانے پر اہل علاقہ کے آنے پر ملزمان فرار ہو گئے۔

زخمی کے بھائی کے مطابق معمولی گھریلو تنازعہ پر سگے بھانجوں شہزاد، سونا، مورزادہ ، نذرعلی نے حملہ کر کے میرے بھائی غلام محمد موسانی کا کان اور مونچھیں کاٹ لیں ۔

زمین کا تنازع، بھائی نے بھائی کا کان کاٹ دیا

ملزمان نے میرے بھائی کی ناک بھی کاٹنے کی کوشش کی ، تاہم میرے بھائی کےشورمچانے اور اہل علاقہ کے جمع ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔

دریں اثنا زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ریسکیو 1122 روجھان نے بروقت پہنچ کر اسپتال منتقل کیا، پولیس نے موقع پر پہنچ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

کندھ کوٹ: وڈیرے نے معمولی بات پر چرواہے کا کان کاٹ دیا

Punjab police

rojhan

ear cut