کراچی کے ہوٹلوں اورگیسٹ ہاؤسز کےریکارڈ کے حوالے سے پولیس کا بڑا انکشاف
کراچی کے بیشتر ہوٹلوں اورگیسٹ ہاؤسز میں مہمانوں کا ریکارڈ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے 100 ہوٹلز اورگیسٹ ہاؤسز کی جانچ مکمل کرلی ہے،کئی گیسٹ ہاؤسزسےغیرملکی شہری اورمنشیات پکڑی گئی۔
ایئرپورٹ حملے کےبعد کراچی کے ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے،اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی کےدوران سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔
سومیں سے 66 ہوٹلزاورگیسٹ ہاؤسز غیر رجسٹرڈ نکلے، گیسٹ ہاؤسز نے قوانین کی دھجیاں اڑادی گئی ہیں، بیشترمیں مہمانوں کا ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔
کراچی ائیرپورٹ پر چینی باشندوں پر حملے میں ملوث دہشتگرد کی سرگرمیاں منظر عام پر
ایس ایس پی کے مطابق کارروائی کے دوران ہوٹلوں میں مقیم چارایرانی اورچھ افغان شہری بھی پکڑے گئے،بعض گیسٹ ہاؤسز سے منشیات اور شراب برآمد ہوئی ہے۔
پولیس آفیسرکے مطابق آئی ٹی سافٹ ویئر میں مہمانوں کی ادھوری معلومات درج کی گئیں، پچاس سے زائد ہوٹل ایسے نکلے جو آئی سافٹ ویئر استعمال نہیں کر رہے تھے۔
پولیس کی جانب سے ستر گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
کراچی، چائے کے ہوٹل پر ڈاکوؤں کا دھاوا، متعدد شہری موبائل فون، نقدی سے محروم
Comments are closed on this story.