پشاور ہائیکورٹ کی کاز لسٹ میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت شامل نہ ہوسکی
کو پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے بشریٰ بی بی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دی ہے
پشاور ہائی کورٹ نے مقدمات کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی ہے، جس میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے شامل نہیں ہے۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست 18 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکی۔
یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے بشریٰ بی بی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دی ہے اور عدالت نے کیس 18 نومبر تک ملتوی کیا تھا۔
18 نومبر کو دو دو رکنی بینچ نہ ہونے کی وجہ سے بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل عالم خان ادیزئی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر ہوجائے۔
bushra bibi
Bushra Bi bi Bail
مقبول ترین