نئی دہلی کے اعتراض پر چیمپینز ٹرافی کا اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد ٹور منسوخ، بھارتی میڈیا کا دعوٰی
بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ بھارت کی طرف سے اعتراض کیے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپینز ٹرافی کا اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
پی سی بی نے جمعرا ت کو چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی کے دورے کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتادیا ہے کہ ٹرافی کے دورے کا شیڈول تبدیل کیا جارہا ہے۔
ابتدائی ٹور کراچی، لاہور اور اسلام آباد کا ہے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپینز ٹرافی دبئی سے اسلام اباد پہنچادی ہے۔
آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق 16 نومبر سے چیمپئنز ٹرافی ٹور کا آغاز ہوگا جو 24 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹرافی کے ٹور میں وہ شہر بھی کور ہوں گے جہاں چیمپینز ٹرافی کے میچ ہوں گے۔
دوسری طرف پاکستان میں ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا شیڈول اور ٹور کا روٹ آئی سی سی کا منظور کردہ ہے۔ یہ سب کچھ آئی سی سی کے مشورے اور مرضی سے فائنلائز کیا گیا۔ اب آئی سی سی کیسے اعتراض کرسکتا ہے؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں شیڈول اور ٹرافی ٹور روٹ فائنلائز ہونے کے بعد کبھی تبدیل نہیں کیا گیا۔ پاکستان آنے سے انکار کرنے کے بھارت ٹرافی ٹور پر کیسے اعتراض کرسکتا ہے؟
روٹ میں اسلام آباد، ہنزہ، گلگت، مری اور مظفرآباد شامل ہیں۔ بھارت نے 2023 میں ورلڈ کپ ٹرافی ٹور میں لداخ کے متنازع علاقے کو بھی شامل کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس ضمن میں پی سی بی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
Comments are closed on this story.