Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی پی پیز مالک کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی گئی

ملزم شاہد عبدااللہ سفائرکا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا ، ایف آئی اے امیگریشن
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2024 07:39pm

لاہور ائیرپورٹ پر آئی پی پیز کے مالک کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی،ایف آئی اے امیگریشن نے بزنس مین کودبئی جانےسےروک دیا ہے۔

18 آئی پی پیز کو ادائیگی روک دی گئی، معاہدوں کی تبدیلی پر کام شروع

ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم شاہد عبدااللہ سفائرکا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا ،ان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کےتحت انکوائری بھی کی جارہی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم شاہد عبدااللہ سفائر انرجی آئی پی پی کا مالک ہے،اسکا پاسپورٹ و دیگر سفری کاغذات امیگریشن نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

حکومت کا 15 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

FIA

ipps owner