عوام تیاری کرلیں! ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے والی ہے
محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
اسموگ سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی
کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسی خیل لورالائی،بارکھان، سبی اور گرد و نواح میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت موسم سرد رہے گا۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، گجرات، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات کو چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج سے پنجاب میں بارش کی نوید سنادی
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی آج بارش کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مردان، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، ہنگو، بنوں، وزیرستان، لکی مروت ، ٹانک میں بھی میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ پہاڑوں پر آج برفباری بھی ہوسکتی ہے۔
Comments are closed on this story.