Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ننکانہ صاحب میں دوران ڈکیتی ہندو یاتری فائرنگ سے ہلاک

ڈاکو 3 لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے
شائع 14 نومبر 2024 08:56am

ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والا ہندو یاتری ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ ڈاکو 3 لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

ضلع لاڑکانہ (سندھ) کا رہائشی اور 4 بچوں کا باپ راجیش کمار اپنے دوست دولت رام اور فیملی کے ہمراہ کار پر با با گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے لاہور سے ننکانہ صاحب آرہا تھا کہ مانانوالہ روڈ پر اسلام آباد گاﺅں کے قریب ڈکیتی کے دوران 3 نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے راجیش کمار کو قتل کردیا اور اس سے 3 لاکھ روپے کی نقدی چھین کرفرار ہوگئے۔

ڈاکوﺅں نے 4 موبائل واپس کر دیے، اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ اورڈی پی او سید ندیم عباس پو لیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچ گئے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر ہندو اور سکھ یاتری سراپا احتجاج ہوگئے، سکھ اور ہندو یاتری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

Nankana Sahib

Baba Guru Nanak

Birthday Celebrations

Hindu pilgrims killed