Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضعیف شخص کوتشدد کے بعد پھندا لگا کر قتل کر دیا گیا

مقتول ریحان گھر میں تنہا رہائش پذیر اورمنشیات کا عادی تھا، کسی ساتھی نے قتل کیا ہے،پولیس
شائع 13 نومبر 2024 11:14pm

کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر فائیو ای میں گھر سے ضعیف شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے،مقتول ریحان گھر میں تنہا رہائش پذیر اورمنشیات کا عادی تھا، لاش آٹھ سے دس گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہے۔

ادھارکی رقم واپس مانگنے پر رشتے داروں نے خاتون کو قتل کر دیا

پولیس کے مطابق مقتول ریحان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے،اسے گلے میں کپڑے سے پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے، گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور سامنے لاش پڑی تھی،گلی میں کھیلنے والے بچوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ہے۔

کراچی: بدفعلی کے بعد قتل ہونیوالے بچے کی نماز جنازہ ادا کردی

پولیس کوشبہ ہے کہ مقتول ریحان کے کسی ساتھی منشیات کے عادی شخص یا افراد نے قتل کیا ہے،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

قمبر شہداد کوٹ میں پی ٹی آئی تعلقہ صدر کی تشدد زدہ لاش برآمد

New Karachi

Muder