Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ادھارکی رقم واپس مانگنے پر رشتے داروں نے خاتون کو قتل کر دیا

مقتولہ بلدیہ سے لاپتہ ہوئی ،تشدد زدہ لاش گھگھر پھاٹک سے ملی،قتل میں 5 افراد ملوث ہیں،پولیس
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2024 09:38pm

کراچی میں خاتون کوادھارکی رقم واپس مانگنے پر جان سے ماردیا گیا، بن قاسم کے علاقے ٹاؤن گھگھر پھاٹک کے قریب سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے،مقتولہ کی شناخت 34 سالہ رقیہ کے نام سے ہوئی ہے،ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ گذشتہ ہفتے بلدیہ اتحاد ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی تھی ۔

پولیس کےمطابق مقتولہ رقیہ کو اس کے رشتے داروں نے ایک لاکھ روپے ادھار کی رقم واپس مانگنے پر قتل کیا ہے،مقتولہ کے قتل میں خاتون سمیت پانچ افراد ملوث ہیں ۔

زہریلے دودھ سے کمسن بہن بھائیوں کی ہلاکت کے مقدمے کا نیا رخ سامنے آگیا

پولیس نے بتایا کہ رقیہ کو6 نومبرکے دن پرانا حاجی کیمپ بلا کر قتل کیا گیا،مقتولہ کے شوہر اضرار خان کو آج بیوی کی لاش کے بارے میں بتایا گیا ہے،واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا ہے تاہم مقتولہ کے شوہر نے درخواست پولیس کو جمع کرا دی ہے۔

راولپنڈی: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کروڑوں کی واردات

پولیس کےمطابق مقتولہ کے شوہرکو برادری کی جانب سے پولیس کارروائی کرانے پر دھمکیاں مل رہی ہیں ، لواحقین نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرالی ہے جبکہ لاش کوورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

لاہور سے گرفتار ارب پتی چور وارداتیں کیسے کرتا تھا، اہم انکشافات

ledy murder