Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

برفباری سے جھیل سیف الملوک کاحسن مزید نکھر گیا، سیاح پہنچ گئے

سیاحوں کی سہولت اور مدد کے لئے بھاری مشینری اور اسٹاف بھی تعینات کردیا گیا
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2024 08:56pm

برفباری کے بعد ناران کے خوبصورت سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک کاحسن مزید نکھر گیا ہے، برفباری اور ایڈونچر کے شوقین سیاح برف سے ڈھکی جھیل کا نظارہ کرنے ناران پہنچ گئے۔

حسین نظاروں ،برف پوش پہاڑوں، سہانے موسم اورتازہ برفباری سے لطف اندوز ہونے سینکڑوں سیاح سطح سمندر سے 10578فٹ بلندی پر واقع برفیلی پہاڑوں کے درمیان واقع جھیل سیف الملوک پہنچ گئے۔ جہاں سورج کی کرنیں برفیلی جھیل اور پہاڑوں سے ٹکراتی ہیں تو چاندی کی مانند چمکتے پہاڑسماں باندھ دیتے ہیں یہاں آنے والے سیاح چند لمحوں کے لئے شہزادہ سیف الملوک اور پری بدیع الجمال کی اس رومانوی داستان میں کھو جاتے ہیں ۔

جھیل سیف الملوک تک سیاحوں کی رسائی آسان بنانے ، سڑک پر پڑی برف ہٹانے ،سیاحوں کی سہولت اور مدد کے لئے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھاری مشینری اور سٹاف بھی تعینات کررکھا ہے اس موسم میں سڑک پر جمی برف اور جھیل سیف الملوک کا جیپ ٹریک کسی بھی ایڈونچر سے کم نہیں ہے۔

saif ul malook lake