Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوبصورت سڑک، مارکنگ اور برقی قمقموں سے گلی کو چار چاند لگ گئے

علاقہ مکین بھی گلی کی سجاوٹ پر خوش ہیں
شائع 13 نومبر 2024 11:34am
Karachi’s old Achar Gali new look, what changes have happened? - Aaj News

کراچی کی قدیم حیدرآباد کالونی میں قائم اچار گلی ازسر نوتعمیر کردی گئی، خوبصورت سڑک، مارکنگ اور برقی قمقموں سے گلی کو چار چاند لگ گئے۔

یہ ہے کراچی کی تاریخی حیدرآباد کالونی کی اچار گلی، جسے محبت اور دوستی سے باندھ دیا گیا۔ خوبصورت برقی قمقموں نے گلی کی رونق مزید بڑھا دی۔

سیاسی حریف بھی ایک ساتھ آکھڑے ہوئے افتتاحی تقریب میں پیپلزپارٹی کے شہید رہنما منور سہرودری کے صاحبزادے فیضان اور جناح ٹاؤن کے چیئرمین رضوان عبدالسمیع اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔

رضوان سمیع بولے ان کا تو سارا بچپن اسی علاقے میں گزرا، یہاں کی خدمت کرکے خوشی ہوئی۔ علاقہ مکین بھی گلی کی سجاوٹ پر خوش ہیں، انھوں نے پوررے علاقے کو سجانے کا مطالبہ کردیا۔

karachi