Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد میں لوک میلہ کی گولڈن جوبلی پر ملکی ثقافت کے رنگ امڈ آئے

، شہری فوک موسیقی کے ساتھ پاکستان کے روایتی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2024 09:35pm
Golden Jubilee of Islamabad Folk Fair -Aaj News

اسلام آباد میں لوک میلہ کی گولڈن جوبلی پر ملکی ثقافت کے رنگ امڈ آئے، شرکا کو روایتی ساز و آواز، ذائقے اور علاقائی رنگ کا خوبصورت امتزاج دیکھنے کو مل رہا ہے۔

پاکستان کی ثقافت کے تمام رنگ لوک میلے میں دیکھنے کو نظر آ رہے ہیں، لوک فنکاروں کی پرفارمنس حاضرین کے دلوں کو لبھا رہی ہے، شہری فوک موسیقی کے ساتھ پاکستان کے روایتی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں۔

سندھ کی بریانی، پنجاب کا سرسوں کا ساگ، خیبر پختونخواہ کا چپلی کباب اور بلوچستان کی سجی کے اسٹالز مرکز نگاہ ہیں۔

کھابوں کے شوقین شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے رنگا رنگ میلے تسلسل سے جاری رہنے چاہئیں۔

کھابوں کے اسٹال ہولڈرز کا کہنا ہے کہ شہریوں کا زبردست ردعمل کو دیکھ کر حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

لوک میلہ وفاق اور صوبوں کے درمیان قومی یکجہتی اوریگانگت کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔