Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ویمن پولیس اسٹیشن میں خاتون اور اس کی بیٹی پر لاک اپ میں کئی گھنٹے برہنہ تشدد کا انکشاف

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا
شائع 12 نومبر 2024 07:08pm
خاتون ایس ایچ او تسنیم اقبال
خاتون ایس ایچ او تسنیم اقبال

کراچی میں ویمن پولیس اسٹیشن لیاقت آباد کی ایس ایچ او تسنیم اقبال نے مبینہ طور پر خاتون اور اس کی جواں سال بیٹی کو لاک اپ میں کئی گھنٹے تک برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ خاتون کرن ناز نے آج نیوز کو بتایا کہ اوباش نوجوان گھر میں داخل ہوئے اور ہمیں یرغمال بنا کر تشدد کرتے رہے، بیٹی کو بھی تشدد کا نشانہ بناتے رہے، ہماری گردن اور ہاتھ تشدد سے لہولہان ہوگئے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق اس کے بعد اوباش نوجوان نے لیاقت آباد ویمن پولیس کی مدد سے ہمیں تھانے بلوایا، تھانے میں ہماری بات سننے کے بجائے ہمیں لاک اپ کردیا گیا، ہمیں کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا، دوران تشدد میرے اور میری بیٹی کے کپڑے اتاروا دیئے گئے، ہمارے ساتھ جنگی قیدیوں کا سلوک کیا گیا۔

واقعے کا علم ہوتے ہی کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

کراچی ائیرپورٹ پر چینی باشندوں پر حملے میں ملوث دہشتگرد کی سرگرمیاں منظر عام پر

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی شہریوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایئرپورٹ میں گھسنے کی کوشش کرنے والے شہری سے پستول برآمد

واضح رہے کہ ایس ایچ او تسنیم اقبال کو اس سے پہلے بھی پاور کے استحصال پر معطل کیا جاچکا ہے۔

Karachi Police

misconduct

Women Police Station

SHO Tasneem Iqbal

Abuse of Power