Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹھٹھہ: عرق گلاب سے مہکتی اینٹوں کی مسجد آج خستہ حالی کا شکار

ایک دورتھا جب بارش کے دوران یہ مسجد خوشبو سے مہک اٹھتی تھی
شائع 12 نومبر 2024 02:16pm

عرق گلاب سے مہکتی اینٹوں کی مسجد جو بارش کے دوران فضا کو معطر کردیتی تھی، یہ مسجد آج خستہ حالی کا شکار ہے۔

ساڑھے چار سو سال قدیم ٹھٹھہ کی مسجد دبگیر جس کی تعمیرعرق گلاب سے بنی اینٹوں سے کی گئی، ایک دورتھا جب بارش کے دوران یہ مسجد خوشبو سے مہک اٹھتی تھی۔

نواب خسرو نے 997 ہجری میں مسجد تعمیر کرائی چھت اور دیواروں پر دلکش نقش ونگار بنوائے مسجد کا فن تعمیر آج بھی اس کی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

محکمہ آثارقدیمہ کی عدم دلچسپی نے تاریخی ورثے کو برباد کردیا۔ فن تعمیر کا یہ شاہکار اب خستہ حالی کا شکار ہے۔ نمازیوں پر اینٹیں گرنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

نمازیوں نے تاریخی اور نادر ورثے کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Thatta

Rose water

beautiful mosque