Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق چیف جسٹس فائز عیسی کو بڑا آئینی عہدہ دیئے جانے کی تیاری

الیکشن کمیشن کا نیا سربراہ منتخب کرنے کی جوڑ توڑ شروع
شائع 12 نومبر 2024 08:47am

پاکستان کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بڑا آئینی عہدہ دینے کی تیاری کی جانے لگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ریٹائر ہونے میں صرف ڈھائی ماہ باقی رہ گئے ہیں جس کے لیے اب وفاقی حکومت آئندہ الیکشن کمیشن کا نیا سربراہ منتخب کرنے کی جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔

رپورٹ کے مطابق فہرست میں کچھ ممکنہ ناموں میں ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر سابق ججز کے نام بھی شامل ہیں۔

حکومت کا لندن میں قاضی فائز پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف الیکشن کمشنر کا آئندہ سربراہ بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے موجودہ چیف الیکشن کمشنر راجہ سلطان آئندہ برس جنوری کے آخر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

واضح رہے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ گزشتہ ماہ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوئے۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Former Chief Justice

qazi faez isa