Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات: موسمِ سرما کی پہلی برفباری، پہاڑوں نے سفید لبادہ اوڑھ لیا

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے
شائع 11 نومبر 2024 12:56pm

سوات کے بالائی علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری سے اشو، مٹلتان، کالام، گبرال کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کالام کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔ شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا

ادھر صوابی میں کالے بادلوں کا بسیرا ہے، ہر طرف اندھیرا چھا گیا ہے، طوفانی بارش کے ساتھ تحصیل رزڑ کے بیشتر علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی اور موسم سرد ہوگیا۔

Winter

Sawat

WINTER SETS IN