’اندھیروں میں کتاب چراغ کا کردارادا کرتی ہے‘
عصرحاضرمیں نت نئی تبدیلیوں نے کتب بینی سمیت تمام شعبوں پراثرات مرتب کیے۔ نوجوان نسل کتاب دوستی سے دورہوچکی۔ لائبریرین کا ماننا ہے کہ اندھیروں میں کتاب چراغ کا کردارادا کرتی ہے۔
اسلام آباد آئی ایٹ لائبریری ہل چل اس بات کا ثبوت ہے کہ آج بھی کتب دوست اپنی پیاس بھجانے کیلئے اسی مقام کوترجیح دیتے ہیں۔
دور حاضرمیں یومیہ بنیادوں پرہونے والی تبدیلی نے تمام ہی شعبوں پر اثرات مرتب کیے جن میں کتب بینی بھی شامل ہے ، جس کے باعث نوجوان نسل کتاب سے کوسوں دورجا چکی لائبریری حکام کا اب بھی ماننا ہے کہ اندھیروں میں کتاب چراغ کا کردارادا کرتی ہے۔
کتاب دوستوں کاماننا ہے کہ کتب بینی سے ذہنی نشونماء ،اپنی پہچان اورزمانے کی دریافت کا موقع ملتا ہے۔ نوجوان نسل کی کتاب سے ایک بارپھردوستی کروانے کیلئےلائبریریزکوجدید تقاضوں پرمرتب کرنا ہوگا بصورت دیگر نوجوان بھٹکی ہی راہوں کہیں گم ہوجائیں گے
Comments are closed on this story.