Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارکھان میں نامعلوم افراد نے گاڑی نذر آتش کردی، ڈرائیور کو بھی نہ بخشا

مسلح افراد نے گاڑی روکی اور ڈرائیور کو اتار کر گاڑی کو آگ لگادی
شائع 10 نومبر 2024 10:37pm

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سراٹی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ایک گاڑی نذر آتش کردی، ساتھ ہی ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

لیویز ذرائع کے مطابق گاڑی سبزی لوڈ کرکے پنجاب جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے گاڑی روکی اور ڈرائیور کو اتار کر گاڑی کو آگ لگادی۔

گاڑی جلانے کے بعد مسلح افراد نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے، جبکہ مسلح افراد موقع واردات سے فرار ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق گاڑی کو نذر آتش کرنا اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانا ذاتی رنجش بتائی جاری ہے۔