Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سموگ سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کئی علاقوں میں برفباری بھی متوقع
شائع 10 نومبر 2024 09:22pm

سموگ سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر آگئی ہے، محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کو اسلام آباد میں صبح کے وقت سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، تاہم شام میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب میں سموگ کے باعث تعطیلات، سیاحوں نے ملکہ کوہسارمری کارخ کرلیا

اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع لاہور، قصور، اوکاڑہ ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال ، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال ، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح کے اوقات میں شدید دُھند پڑنے کی توقع ہے۔

اٹک، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہورمیں شام کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دھند اور اسموگ کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق

ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، مہمند، خیبر، کرم، پشاور اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندوبالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

پشاور، نوشہرہ ،مردان ، صوابی، کوہاٹ ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گر دو نواح میں صبح کے اوقات میں سموگ یا دھند پڑنے کی توقع ہے۔

Rain prediction

Lahore smog