Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھریلو تنازعہ پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور بیٹا جاں حق

ملزم قتل کرنے کے بعد مقام سے فرار ہو گیا, ذرائع
شائع 10 نومبر 2024 01:22pm

چارسدہ میں گھریلو تنازعہ پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور بیٹا جاں حق ہو گئے جبکہ چھوٹی بیٹی زخمی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق تحصیل شبقدر کے علاقہ دلہ زاک میں گھریلو تنازعہ پر زربت خان نامی شخص نے اپنے گھر میں فائرنگ کرکے بیوی اور 16 سالہ بیٹے فیصل کو قتل کر دیا،جبکہ فائرنگ کی ضد میں اکر 8 سالہ بیٹی بھی زخمی ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم قتل کرنے کے بعد مقام سے فرار ہو گیا۔

ہرنائی میں ایس ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ، گن مین زخمی

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی بچی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کیا گیا ہے جہاں پر پوسٹ مارٹم اور ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کئے جائینگے۔

واقعہ کے حوالے سے تھانہ سرو کلی پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

بیٹے کی فائرنگ سے ماں جاں بحق

دوسری جانب پنجاب کی تحصیل کہروڑ پکا میں بھی فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں کوقتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

کہروڑپکا پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

accused

charsaddah

killed wife and son