Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

دالوں اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی

ستمبر سے اب تک قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2024 04:16pm

شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، حکومت کی جانب سے دالوں اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ستمبر سے اب تک کالے چنے کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کمی ہوئی، اسی طرح 400 روپے فی کلو بکنے والی چنے کی دال کی قیمت 360 روپے ہوگئی۔

دال ماش کی فی کلو قیمت 500 روپے سے کم ہوکر 425 روپے ہوگئی، کابلی چنا درجہ اول کی قیمت 400 روپے کلو سے کم ہو کر 355 روپے ہوگئی۔

کابلی چنا چھوٹا دانہ کی قیمت 320 روپے سے کم ہوکر 295 روپے ہوگئی، جبکہ چینی کی تھوک میں قیمت 122 اور پرچون 125 ہوگئی ہے۔