Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹے نے دوستوں کے ساتھ مل کر ماں باپ کو کنویں میں پھینک دیا

دو ماہ قبل لاپتہ ہونے والے میاں بیوی کی لاشیں کنویں سے مل گئیں
شائع 09 نومبر 2024 01:46pm
Son throws parents into well - Breaking - Aaj News

ایبٹ آباد میں اولاد کا خون سفید ہونے اور بے حسی کا انتہائی دردناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے دوستوں کے ساتھ مل کر ماں باپ کو کنویں میں پھینک دیا۔

ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے گاؤں ملکاں میں دو ماہ قبل بیٹے قربان علی شاہ نے گھریلو جھگڑے پر اپنے دو دوستوں کی مدد سے والد امام علی شاہ کو والدہ سمیت کنویں میں پھینک دیا تھا، جن کی لاشیں کنویں سے برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس نے لاشوں کو کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس نے بیٹے قربان علی شاہ کو گرفتار کرکے دو دوستوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

بیٹے قربان علی شاہ نے دو ماہ اگست میں والدین کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ حویلیاں میں درج کروائی تھی۔