Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”کبھی میں کبھی تم“ دیکھنے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

ڈرامے میں میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کی گئی ہے
شائع 07 نومبر 2024 09:54am

اے آر وائی ڈیجیٹل کی میگاہٹ ڈرامہ سیریز ”کبھی میں کبھی تم“ اپنے شاندار اختتام کو پہنچ گئی۔ اس ڈرامے کی مرکزی کہانی میں ایک ایسے لاپروا لڑکے کو دکھایا گیا ہے جو شادی کے بعد ایک ذمہ دار اور اپنی فیملی کے لیے بڑی سپورٹ بن گیا۔

ڈرامے میں میاں بیوی کوایک دوسرے کا بڑ اسہارا دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جو مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور یہی چیز کسی بھی رشتے کو مضبوط بناتی ہے۔

ڈرامہ کبھی میں کبھی تم کا اختتام، کیا اب فلم بنے گی ؟

لیکن اس ڈرامے کی بدولت ایک خاتون کا گھر بھی اجڑ گیا۔ جسے اس کے شوہر نے اس بنا پر طلاق دے دی کہ وہ یہ ڈرامہ شوق سے دیکھتی تھی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک عورت کو اپنی روداد سناتے ہوئے دکھایا گیا ہےکہ کس طرح اس کے شوپر نے محض ڈرامہ دیکھنے پر اسے طلاق دے دی۔

ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے ڈرامہ کبھی میں کبھی تم بہت پسند تھا۔ ایک دن میں اس ڈرامے کو دیکھ رہی تھی کہ میرا شوہر آگیا اس نے جب مجھے ٹی وی دیکھتے ہوئے دیکھا تو غصے میں آپے سے باہر ہوگیا ۔ اس نے ٹی وی توڑ دیا اور کہنے لگا کہ تم ہر وقت ڈرامے دیکھتی رہتی ہو۔ تمہارا اور کوئی کام نہیں ہے اور مجھے طلاق دے دی۔

30 سالہ ثمینہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے مجھے اس سے پہلے مارا پیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میری کوئی اولاد نہیں ہے اور نہ ہی میرے ماں باپ ہیں اس لیے میں ڈرامے دیکھ کر اپنا ٹائم پاس کرتی تھی لیکن میرے شوہر کو اس بات سے چڑ تھی۔

خاتون کا مزید کہنا ہے کہ اب وہ دوبارہ اپنا گھر بسانا چاہتی ہے اور وہ ایسے شخص کی تلاش میں ہے جو اس کی قدر کرے اور اسے عزت دے ، خواہ وہ اس سے عمر میں بڑا ہی کیوں نہ ہو۔

entertainment

lifestyle

Pakistani drama