ڈرامہ کبھی میں کبھی تم کا اختتام، کیا اب فلم بنے گی ؟
پاکستانی ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے خوشگوار اختتام نے مداحوں کو خوش کردیا۔
مقامی سینما میں ڈرامہ اسکرینگ کے موقع اداکار نادیہ خان کا کہنا تھا کہ جس طرح کا اختتام سوچا تھا ڈرامے کا اختتام اس سے کہیں زیادہ اچھے طریقے سے ہوا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہدایتکار چاہتے تو مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مزید 10 قسطیں شامل کردیتے لیکن انہوں بہت اچھا کیا کہ صحیح وقت پر ڈرامے کا اختتام کردیا ۔
اس موقع پر سینما میں موجود رش کو دیکھتے ہوئے نادیہ خان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے پر فلم بنی چاہیئے جس میں مصطفی اور شرجینہ کے آگے کی کہانی کو دکھایا جائے کیونکہ مصطفی اور شرجینہ ایک ساتھ ہونگے تو لوگ انہیں سینما ضرور آئیں گے ۔
اداکارہ نادیہ خان نے کی رائے پر ڈرامے کے ہدایتکار بدر محمود کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں ہے اور یہ بہت قبل از وقت ہوگا کیونکہ ایک ٹیم کی محنت ہے ۔
بدر محمود کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس ٹیم سے کوئی ایک بھی مائنس ہوتا ہے تو یہ ویسا بنے گا نہیں چاہیے رائٹر ہو کاسٹ یہ کوئی اور، تو ان کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا اور یہ فیصلہ اتنی جلدی ہونہیں سکتا ۔
ہدایتکار کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ڈرامہ پہلے سے شوٹ کیا ہوا تھا اور وہ خوشگوار اختتام پر مبنی تھا ہمیں اس بات کا علم تھا کہ لوگ خوشگوار اختتام دیکھنا چاہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ ڈرامے کی آخری اقساط میں اس طرح کے مناظر دکھائے گئے تھے، جس سے شائقین کو خدشہ تھا کہ اختتام پر فہد مصطفیٰ کے کردار کو خودکشی کرتے دکھایا جائے گا یا پھر ہانیہ عامر کا کردار تنگ آکر ان سے علیحدگی اختیار کرلے گا۔