Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاشق نے گھر میں گھس کر لڑکی کو تیزاب پلا دیا

لڑکے نے لڑکی کا رشتہ بھی مانگا تھا لیکن گھر والوں نے انکار کر دیا تھا
شائع 06 نومبر 2024 04:51pm

ساہیوال کے نواحی گاؤں 90 سکس آر میں ایک لڑکے گھر میں گھس کر 16 سالہ لڑکی کو تیزاب پلا دیا۔

واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم عثمان گھر میں گھس کر لڑکی کو موبائل فون دینے گیا، متاثرہ لڑکی کوثر پروین نےانکار کیا تو اسے زبردستی تیزاب پلا دیا۔

ریپ، تشدد، تیزاب گردی کے واقعات کیخلاف ’پنک ویل‘ منصوبہ کیا ہے؟

پولیس کے مطابق لڑکے نے لڑکی کا رشتہ بھی مانگا تھا لیکن گھر والوں نے انکار کر دیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، لڑکی کوثر پروین کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، تاہم اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

بیوی پر تیزاب پھینکنے کے ایک اور مقدمے میں ملزم کو 14 برس قید

تھانہ فرید ٹاون پولیس نے لڑکی کے والد لطیف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔