Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں جنگلی جانوروں کو پکا کر فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے گرد گھیرا تنگ

چھاپے کے دوران ملزمان اسلحے کے زور پر جنگلی جانوروں کو چھین کر فرار ہوگئے
شائع 05 نومبر 2024 04:52pm

محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے جنگلی جانوروں کو پکا کر فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، اس کوشش میں چھاپے کے دوران محکمے کے اراکین سے اسلحے کے زور پر جنگلی جانور بھی چھین لئے گئے۔

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں جنگلی جانوروں کا گوشت پکا کر فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے اسپیشل اسکواڈ نے وڈیالہ سندھواں ڈسکہ میں بڑی کارروائی کی اور تکہ ہاوس پر چھاپہ مار کر ایک پاڑہ ہرن، 11 مرغابیاں اور 9 لالیاں برآمد کرلیں۔

لیکن اس دوران اسپیشل اسکواڈ کی ٹیم پر ہوٹل انتظامیہ نے حملہ کیا اور اسلحے کے زور پر جنگلی جانوروں کو چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے ملزم اظہر منظور کو گرفتار کرکے تھانہ ڈسکہ میں مقدمہ درج کرلیا۔

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ سیہٹر فروخت کرنے والے کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، چڑے بٹیروں کے نام پر لالیاں اور سیہڑ وغیرہ پکا کر دینے والوں کے خلاف بھی وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

Punjab Wild Life Department