Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوکاڑہ: پولیس اہلکاروں کی کار پر فائرنگ، 20 سالہ خاتون سر میں گولی لگنے سے زخمی

ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لے لیا
شائع 04 نومبر 2024 10:47pm

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر غربی بائی پاس کے قریب پولیس کی فائرنگ سے 20 سالہ خاتون شدید زخمی ہوگئیں، فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

پولیس اہلکار نے کار پر فائرنگ کی، جس سے خاتون کے سر میں گولی لگی، کار سوار 20 سالہ خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

پولیس نے کار ڈرائیور شرافت کو بھی گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شرافت نرسنگ کی طالبہ غلام سعدیہ کو ساہیوال لے جا رہا تھا۔

ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو تحویل میں لے لیا گیا۔