Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

60 سالہ بابا دل کے ہاتھوں لُٹ گیا

ڈاکوؤں نے جب مارے ڈنڈے تو بابا کے تمام ارمان ہوگئے ٹھنڈے
شائع 02 نومبر 2024 09:15pm

پنجاب کے شہر حویلی لکھا کا 60 سالہ بابا دل کے ہاتھوں لُٹ گیا۔

لیاقت نامی معمر شخص کو خاتون کی آواز میں بہلا پھسلا کر کچے میں بلایا گیا، بابا کچے میں پہنچا تو خاتون کی جگہ ڈاکو آگئے۔

ڈاکوؤں نے جب مارے ڈنڈے تو بابا کے تمام ارمان ہوگئے ٹھنڈے۔ ڈاکووں نے مارے ڈنڈے، ڈاکوؤں نے مغوی کو آزاد کرنے کیلئے 2 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔

ورثا نے 12 لاکھ روپے دے کر بابا کی جان بچائی۔